میں نے غربت اور بھوک دیکھی ہے اس لئے ۔۔ معروف فنکار اصغر کھوسو صاحب بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ظفر عباس نے اسپتال سے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کر دی

image

سندھ میں سیلاب کے باعث جہاں عوام متاثر ہوئے ہیں وہاں فنکار برادری بھی اس قدرتی آفت سے خاصی مضطرب اور پریشان ہے۔ مختلف اداکاراپنی جانب سے بھی اور مختلف لوگوں سے چندہ بھی جمع کر رہے ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کی کوشش کررہے ہیں، اس سلسلے میں حدیقہ کیانی، فیصل قریشی، احسن خان، مریم نفیس اور حنا الطاف وغیرہ نے بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر جہاں حصہ لیا وہاں سندھ کے فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

سندھ کے مشہور اداکار اصغر کھوسو جو دادو کی طرف سیلاب زدگان کی مدد کے لئے راشن اور دوسرا سامان لے کرپہنچے ہوئے تھے اور مسلسل ان کے لئے کام کررہے تھے، ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور وہ خاصے بیمار ہوگئے ہیں ان کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اب بہتر ہیں اور جیسے ہی ان کی طبیعت بہتر ہوگی وہ پھر اپنے لوگوں کی مدد کے لئے پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ انہوں نے بھوک اورغربت دیکھی ہے اس لئے کسی دوسرے کی بھوک ان سے برداشت نہیں ہوتی۔ اور وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسی لئے راشن لے کر گئے تھے، انہوں نے کہا کہ وہاں میں دن رات چلا بہت ہوں، حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا اس لئے میں اپنے لوگوں کی مدد کے لئے وہاں گیا۔ لیکن ابھی میں ٹھیک ہوں جیسے ہی میری بیٹری چارج ہوجائے گی میں اپنے سندھ والوں کی پاکستان والوں کی مدد کے لئے دوبارہ پہنچوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow