یہ تو 60 سال بوڑھی خاتون لگ رہی ہیں ۔۔ کرینہ کپور کی وائرل ہونے والی نئی تصویر میں ایسا کیا ہے جو مداح انہیں بوڑھا کہنے لگے؟

image

الی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرینہ کپور کی نئی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں کو حیرانی ہورہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور بہت زیادہ بڑی عمر کی خاتون لگنے لگی ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور جو کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک جانی مانی اداکارہ ہیں اور اپنے بہترین فیشن سینس کے طور پر مقبول ہیں، ان کی اداکارہ نیتو جو رنبیر کپور کی والدہ ہیں کے ساتھ ایک سیلفی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اور نیتو کپور ایک ہی عمر کی دکھائی دے رہی ہیں۔

وجہ یہی ہے کہ اب کرینہ کپور کے چہرے پر پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کرینہ کپور خان کی تصویر پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کرینہ کی سیلفی پر لکھا کہ نیتو عمر میں آپ سے زیادہ چھوٹی لگ رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کرینہ آپ بہت زیادہ بوڑھی نظر آرہی ہیں۔

ایک اور صارف نے کرینہ کی سیلفی پر کمنٹ کیا کہ یہ اب 60 سال کی خاتون لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ سیف کی یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لوگوں نے ان کا کافی مذاق اڑایا تھا اور کہا تھا کہ آپ پر بڑھاپا آچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow