سارہ خان کے سر کے کلپ کی تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے۔۔ سارہ خان کے ہیڈ بینڈ کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

سارہ خان ہماری ٹیلنٹڈ خوبصورت اداکارہ ہیں خاص کر نوجوان نسل میں خاصی مقبول ہیں۔ ابھی کچھ ہی عرصے پہلے انہوں نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کی ہے۔ جس کے بعد اس خوبصورت جوڑے کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ خاص کر فلک شبیر کے روزانہ سارہ خان کو پھول دینے کا ٹرینڈ نوجوانوں میں بہت پسند کیا گیا۔ ان دنوں سارہ اور فلک اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ گھومنے نکلے ہوئے ہیں۔ میڈیا پر ان کی مختلف کھانے پینے، گھومنے پھرنے اور خریداری کی تصویریں آرہی ہیں۔

حال ہی میں سارہ خان کے" پراڈا ہیڈ بینڈ" کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہیں۔ "پراڈا" براںڈ کے اس ہیڈ بینڈ کی خریداری پر لوگ اس کی قیمت بھی جاننا چاہتے ہیں کہ سارہ خان نے یہ بینڈ کتنے کا خریدا۔ جب "پراڈا" برانڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر اس کی قیمت دیکھی گئی تو اسے جان کر آپ بھی چونک جائیں گے کہ اس پراڈا ہیڈ بینڈ کی قیمت 330 ڈالر ہے جوکہ پاکستانی تقریباً 80000 روپے بنتے ہیں۔

یقیناً ہمارے قارئین یہ جان کر دنگ رہ گئے ہوں گے کہ اس وقت جب ملک میں معیشت کی بدترین صورتحال ہے اور سیلاب نے پورے ملک کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے ایسے میں ہمارے یہ پسندیدہ اداکار یا جانے پہچانے نام اس طرح کی عیاشیاں کریں تو لوگوں کا غصہ یقیناً جائز ہے۔ ان لوگوں کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ اس وقت وطنِ عزیز جس مشکل وقت میں ہے ان لوگوں کو ایسی چیزوں کی تشہیر سے گریز کرنا چاہیے۔ تاکہ لوگوں میں احساسِ کمتری پیدا نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow