بابر اعظم نصابی کتابوں کا حصہ بن گئے۔۔ کھلاڑی کے متعلق کتاب میں کیا سوال کیا گیا ہے؟

image

قومی کپتان اپنی کارکردگی سے ایشیاء کپ تو نہ دلا سکے البتہ بابر اعظم کی مشہور کور ڈرائیو قومی نصاب کا حصہ ضرور بنا دی گئی ہے۔

وفاقی بورڈ کی طبعیات (فزکس)، نہم جماعت کی کتاب میں بابر اعظم سے متعلق سوال شامل کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہے۔ سوال یہ ہے کہ “ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند کو کور ڈرائیو پر ماریں گے تو گیند کس رفتار سے بانڈری لائن تک پہنچے گی؟

واضح رہے کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیوز اور اسٹروکس دنیا بھر میں مقبول ہیں اور کافی ممالک کے سینئیر کھلاڑٰ اور کمنٹیٹیرز اپنے نئے کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے کور ڈرائیو سیکھنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US