شادی اس دنیا کا خوبصورت رشتہ ہے پر کی آپ کو معلوم ہے کہ زیادہ تر اداکارہ صرف اس لیے شادی نہیں کرتی کہیں ان کا کیرئیر نہ ڈوب جائے اور پھر انہیں کوئی فلموں ڈراموں میں کام نہ دے تو وہ کیا کریں گی مگر اب یہ روایت بھی دم توڑتی جا رہی ہے۔
جب کرینہ کپور نے سیف علی خان سے اور پھر انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تو دنیا کو معلوم ہو گیا کہ یہ سب صرف باتیں ہیں انسان جو کچھ کرنا چاہے وہ کر سکتا ہے اگر اس میں ہمت حوصلہ ہو۔ تو بالکل اسی طرح اب مشہور بھارتی جوڑی علی فضل اور رچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
مگر ایک بھارتی صحافی نے ٹویٹ کر ڈالا کہ رچا کی شادی پاکستانی گلوکار علی ظفر سے ہونے جا رہی ہے جبکہ ان کی شادی 6 اکتوبر کو دہلی اور ولیمہ 7 اکتوبر کو ممبئی میں ہو گا۔ بس پھر کیا تھا یہ سننے کے بعد رچا نے بھی ٹویٹ کر ڈالی کہ علی ظفر ایک پاکستانی گلوکار اور اداکار ہیں جو کہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔
یاد رہے کہ علی فضل اسے سے پہلے بھی کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں جبکہ یہ سب سے زیادہ مشہور ویب سیریز مرزاپور سے ہوئے جس میں ان کا کردار منا بھیا ہوتا ہے۔
آخر میں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ علی ظفر اور رچا چڈھا کی شادی کا سن کر بھارت و پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کا کیا کہنا، دیکھیے۔