میں نے 30 دیگیں بنوائی ہیں ۔۔ ریشم نے بھوکے پیاسے متاثرین میں کھانا بانٹا تو ننھے بچے لپک گئے، افسردہ کر دینے والے ویڈیو مناظر

image

چارسدہ: ملک میں ہولناک سیلاب کے بعد متاثرین کی مدد کیلئے فنکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا، معروف اداکارہ ریشم چارسدہ پہنچ گئیں۔

معروف اداکارہ نے چارسدہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور بچوں میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر متاثرہ گھروں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے بات چیت بھی کی، اداکارہ ریشم نے بتایا کہ انہوں نے متاثرین کیلئے کھانے کی 30 دیگیں بنوائی ہیں۔

اپنی ویڈیو میں ریشم نے ایک تباہ حال گھر میں متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ اللہ پر بھروسہ رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی حالت زار اور انتظامیہ کی لاپرواہی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران خیبرپختونخوا کے شہر سوات، چارسدہ اور نوشہرہ بھی شدید متاثر ہوئے۔سیلاب کی وجہ سے چارسدہ میں دریا کنارے واقع آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی جبکہ کوہستان میں سیلابی ریلا گزر گیا تاہم تباہی کی داستانیں چھوڑ گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کو بپھرے ہوئے دریائے سندھ نے نشانے پر لے لیا، یہاں 250 دیہات ڈوب گئے اور سیکڑوں مکانات گرگئے۔ سیلابی پانی متاثرین کی عارضی پناہ گاہوں تک بھی آگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow