خاص دعاؤں والا دوپٹہ پہنا ۔۔ کنول کی گود بھرائی کی رسم میں پہنے جانے والے دوپٹے پر کیا لکھا تھا اور ان کی مہندی مختلف کیوں تھی؟

image

کنول آفتاب اور ذوالقرنین ٹک ٹاکر جوڑی پاکستان بھر میں مقبول ہیں۔ ان کے اکثر وی لاگز کو پسند بھی کیا جاتا ہے۔ ان کے ہاں کچھ ہی دنوں میں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے ۔ ایک دن قبل ان کی گود بھرائی کی رسم ہوئی جس کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ان کے چاہنے والے جہاں ان کو آنے والی خوشیوں کیلئے مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں، وہیں ان پر تنقید کے نشتر بھی خوب برس رہے ہیں جسکی وجہ یہ ہے کہ پہلے انہوں نے تمام تر چیزوں کی ویڈیوز بنا کر دکھائیں، ان کا گھر کیساہے، اس میں کیا کیا ہے، یہ کس طرح رہتے ہیں، ان کو کتنے مہنگے تحفے ملے اور دیگر تمام چیزیں ۔۔ پھرجب گھر میں چوری ہوگئی تو اس کا وی لاگ بھی شو کردیا جس پر دب نے کہا کہ انہوں نے مشہور ہونے کیلئے چوری کا بتایا اور اب اگلے ہی دن گود بھرائی کی رسم بھی کرلی۔

کنول نے اپنی اس رسم میں لال رنگ کی میکسی جبکہ ذوالقرنین نے سفید رنگ کا کرتا اور کریم رنگ کی ویس کوٹ پہن رکھی ہے۔ کنول نے روایتی انداز میں سر پر ایک دوپٹہ بھی پہنا ہے جس پر دعائیں لکھی ہیں۔ ان کے دوپٹے پر 4 مرتبہ سدا خوش رہو، سدا خوش رہو، سدا خوش رہو لکھا ہوا ہے۔

ساتھ ہی ان کی مہندی پر دو تصاویر بنی ہوئی ہیں ایک میں ماں اور بچہ جبکہ دوسری میں میاں بیوی ۔۔ ان کی یہ تصاویر سب سے زیادہ پسند کی جارہی ہیں۔ مہندی میں تصویروں کا آرٹ راجستھانی سٹائل ہے جس کے ریٹ مارکیٹ میں سادہ مہندی سے زیادہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow