پیدائش کے بعد پورا جنگل ہی بیٹے کے نام کردیا ۔۔ مشہور اداکاروں کے بچوں کی پیدائش کے بعد دیئے جانے والے مہنگے ترین تحفے

image

بالی ووڈ سپراسٹارز ہر دن کو بھرپور انداز سے سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ چاہئے کسی کی سالگرہ کی تقریب ہو یا پھر کوئی شادی کی تقریب اس دن کو یادگار بنا ہی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ مختلف تہواروں میں اپنا حصہ شامل رکھتے ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑیاں جن کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوتی ہے انہیں شاندار اور مہنگے ترین تحفے دیئے جاتے ہیں۔ آج ہم اسی حوالے سے جانیں گی کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے والدین نے تحفے میں کیا پیش کیا۔

1- سونم کپور کے شوہر آنند نے بیٹے کو کیا تحفہ دیا؟

مقبول اداکارہ سونم کپور کے ہاں 20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ننھے مہمان کی پہلی خریداری بھی کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کے شوہر آنند آہوجا نے بیٹے کو تحفہ دیا جس کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا ہے کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کے لیے سب سے پہلے کیا خریدا۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد والد نے اسے جوتوں کے 3 جوڑے دیئے جس کی تصویر نیچے موجود ہے۔ مذکورہ تحفہ مداحوں کو بے حد پسند آیا۔

2- کرینہ کپور

بالی ووڈ کی جانی مانی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کے ہاں جب پہلے بیٹے تیمور خان کی پیدائش ہوئی تھی تب اس کے ایک سال مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کو بہترین تحفہ دیا جو آج سے پہلے کسی ماں نے اولاد کو نہیں دیا ہوگا۔ اداکارہ نے تیمور کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جنگل کا تحفہ دیا تھا جسے دیکھ کر صارفین کے ہوش ہی اڑ گئے تھے۔ ممبئی سے 50 کلو میٹر دور واقع اس جنگل کو خاص طور پر تیمور کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جنگل ایک ہزار مربع فٹ کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔

3- ایشوریا رائے

بچن خاندان میں پیدا ہونے والی ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن خوش قسمت ترین بچوں میں سے ایک ہیں۔ جب وہ ایک سال کی ہوئی تھیں تو ان کے والد ابھیشیک بچن نے لال رنگ کی منی کوپر گاڑی تحفے میں دی تھی۔ جب وہ 4 سال کی ہوئی تو بیٹی کی والدہ ایشوریا رائے بچن نے ایک مہنگی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ابھیشیک اور ایشوریا نے Audi A8 تحفے میں پیش کی تھی۔

4- شاہ رخ خان

ابرام خان شاہ رخ کے تمام بچوں میں سب کے لاڈلے ہیں۔ وہ اپنے والد اور والدہ کی آنکھوں کا تارہ ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو سالگرہ پر ایک بڑا ٹری ہاؤس تحفے میں دیا تھا۔ اس ٹری ہاؤس کو ایک نیشنل ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ ڈائریکٹر نے ڈیزائن کیا تھا۔ ٹری ہاؤس بہت خوبصورت انداز میں بنایا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow