لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریشم کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے دریا میں مچھلیوں کو کھانا کھلانے کے بعد تھیلیاں پانی میں پھینکنے پر معافی مانگی۔
چند دن پہلے اداکارہ ریشم کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس میں انہیں ایک پل پر سے کھانا دریا کے پانی میں ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ مچھلیوں کا کھانا تھیلی سے نکالتی ہیں( گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال) کر پانی میں پھینک رہی تھیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے جس کے بعد ریشم بھی حیران رہ گئیں۔ صارفین نے اداکارہ کو ماحولیاتی آلودگی کے بڑھے ہوئے نقصانات کے حوالے سے آگاہ نہ ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا بے دھیانی اور بے خیالی میں ہوا میں قوم سے مانگتی ہوں۔ریشم نے کہا میں ذاتی طور پر آلودگی کے خلاف ہوں، انسان ہوں غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کوشش کروں گی کہ آئندہ ایسی غلطی سرزد نہ ہوں ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے آپ سے معافی مانگتی ہوں۔