علیزے شاہ کو وزن کم کرنے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا، اداکارہ نے ایک فنی ویڈیو بناکر وزن بڑھانے کا مشورہ دینے والوں کو جواب دیدیا۔
اپنی ایک مختصر سی ویڈیو میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں ڈونٹ کھاکر منہ بڑا بنایا اور وزن کم ہونے پر پریشان مداحوں سے پوچھا کہ اب آپ لوگ خوش ہیں۔
اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے وزن میں کمی کی ہے اور انسٹاگرام پر اپنے اس تجربے کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔علیزے شاہ نے اپنی اس پوسٹ میں ایک سپلیمنٹ کے بارے میں بھی بتایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پہلے موٹی اور اب پتلی ہونے کی وجہ سے علیزے شاہ پر تنقید کی جارہی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ معلوم کرنے کیلئے بے چین ہیں تو کئی صارفین ان کے اسمارٹ ہونے پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، اس لئے علیزے نے ایک ویڈیو بناکر لوگوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔