دونوں بچے بیمار ہو گئے، مقروض ہوئیں اور خود بیمار ہو گئیں ۔۔ وقت ایسا بدلا کہ ماضی کی مقبول اداکارہ ثمینہ بٹ مدد اپیل کرتے ہوئے رونے لگ گئیں تھیں

image

وقت کب کروٹ لے لے، کسی کو کچھ پتہ نہیں چلتا ہے، یہاں تک کہ امیر کو غریب بنا دیتا ہے، لیکن جب مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، تو سب کی توجہ بھی حاصل کرتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ سے متعلق بتائیں گے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ ثمینہ بٹ کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا تھا، جنہوں نے کام کے سلسلے میں بھارت سمیت بیرون ملک بھی سفر کیا، اور اپنی کامیابی کا سفر طے کیا۔

80 کی دہائی میں کام کرنے والے اداکارہ نے ڈراموں، تھیٹرز، سمیت کئی پلیٹ فارمز پر اپنی اداکاری اور صلاحیتوں سے لوگوں کی تعریف وصول کی، کئی ایوارڈز اور اسناد بھی حاصل کیں۔ ثمینہ بٹ پر مشکل وقت اس وقت شروع ہوا جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا اور پھر انڈسٹری بھی لاہور سے کراچی شفٹ ہو گئی، اس سب صورتحال میں وہ لوگ جو ان کے عروج میں ان کے ساتھ تھے، مشکل وقت میں قریب بھی نہ آئے۔

یوں اس طرح ثمینہ کو ملنے والا کام بھی دن بہ دن گھٹتا گیا، ثمینہ بتاتی ہیں کہ ایک وقت تھا جب ہم بڑے گھر میں رہتے تھے، مگر معاشی تنگدستی کی وجہ سے ہم چھوٹے مکان میں رہنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب ایک بچہ schizophrenia نامی بیماری کا شکار ہو گئے جبکہ دوسرا بچہ جل گیا تھا، جس کی وجہ سے خود ایک ماں کے لیے بھی ایک مشکل لمحہ تھا کیونکہ بچوں کی دوائیوں کے لیے بھی پیسے چاہیے تھے۔ تاہم ثمینہ نے ہار نہیں مانی اور کسی نا کسی طرح اپنا اور بچوں کا خیال رکھنا شروع کیا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب گھر میں موجود اے سی اور دیگر چیزیں بیچنا پڑیں، ثمینہ بتاتی ہیں کہ جب کہیں سے مدد نہ ہو تو گھر کی چیزیں بیچی جاتی ہیں، بڑے گھر سے چھوٹے گھر میں آجاتے ہیں، قرضے چڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ خود ثمینہ بھی حادثے کے بعد مہروں کے مرض، دل کی مریضہ ہیں۔

ثمینہ بٹ نے اس انڈسٹری کو 31 سال دیے، ایک بہترین اداکارہ کے طور پر انڈسٹری کا نام بڑھایا، لیکن انہیں دکھ ہوتا ہے، کہ اس انڈسٹری نے میرے بُرے وقت میں میری مدد نہیں کی۔ ان کے دو بچے اسپتال میں، ایک بچہ گھر میں بیمار تھا، لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، یہاں تک کہ یہ بتاتے ہوئے خود سابقہ اداکارہ رونے لگیں۔

تاہم عمران خان کی حکومت نے اداکارہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا، اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ثمینہ بٹ کو ماہانہ 1 لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، اور ستمبر 2022 کی رقم کی بھی فراہم کر دی گئی تھی۔ واضح رہے ثمینہ بٹ کی خبر 2020 میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت پنجاب نے ان کی مدد کا اعلان کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow