سارہ خان اور فلک شبیر کی جوڑی کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ ان کا محبت بھرا انداز، پھولوں کی بھرمار، ایک دوسرے کیلئے عاجزانہ رویہ سب کے دل میں خوب جگہ بناتے ہیں۔ جب ان کی شادی ہوئی تو ہر کسی نے خوب سراہا اور نیک تمناؤں کی دعائیں دیں۔ شادی کے کچھ وقت بیٹی عالیانہ پیدا ہوئی۔ لیکن سارہ نے پورے 9 ماہ تک کام کرنا نہ چھوڑا۔
سارہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں نظر آئیں، انہوں نے بتایا کہ:
"
جب بیٹی پیدا ہوئی تو میں نے کہا کہ فلک میں کام چھوڑ رہی ہوں، ابھی یہ چھوٹی ہے۔ 3 سے 4 سال اس کو پالیں گے، اس کی دیکھ بھال کریں گے پھر اور بھی بچے مجھے چاہیئیں تو فلک نے کہا کہ تمہارا دماغ خراب ہے۔ لوگ تمہیں اتنا پسند کرتے ہیں۔ تم کام کرو، عالیانہ کو مل کر سنبھال لیں گے۔ کبھی تم اور کبھی میں ۔۔ لیکن جب ہم دونوں کام پر ہوتے ہیں تو میرے بھائی بہن سنبھالتے ہیں۔
"
سارہ نے مزید کہا کہ:
"
میں کسی بھی ڈرامے میں دوسرے سے الگ نظر آنے کیلئے ہیئر سٹائل پر زیادہ غور کرتی ہوں کیونکہ دیگر چیزیں ملی جلی ہوتی ہیں۔ جب میں نے ہم تم ڈرامہ کیا اس وقت میرا وزن 90 کلو تھا۔
"