پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف کو اس دنیا سے گئے ایک سال ہونے والا ہے اور اگلے ماہ ان کی وفات کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔
عمر شریف کی یادیں ہم سب سے آج بھی جڑی ہیں۔ عمر شریف اس دنیا سے چلے گئے مگر اپنے پیچھے بہت کچھ چھوڑ گئے جس میں ان کا خوبصوت گھر بھی شامل ہے جہاں ان کی اہلیہ رہائش پزیر ہیں۔
زرین غزل اکثر اپنے شوہر عمر شریف سے متعلق معلومات اور ان کی یادیں مداحوں کے ساتھ اپنے ویلاگ میں شئیر کرتی رہتی ہیں۔ اس بار زرین عمر نے عمر شریف کے سب سے بڑی نشانی یعنی ان کا گھر کی اندرونی مناظر دکھائے۔ آج ہم دیکھیں گے کہ عمر شریف کا گھر اندر سے کتنا دلکش کیسا نظر آتا ہے جس کا خیال ان کی اہلیہ رکھ رہی ہیں۔
زرین غزل نے ویڈیو میں کہا کہ میں چاہتی تھی کہ اپنا گھر کا ٹور عمر کے ساتھ کروں جیسے میں مشہور شخصیات کو دیکھتی ہوں وہ اپنے گھر کا ٹور کراتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کی بنا پر میں اپنے گھر کا ٹور نہیں کرا سکتی تھی۔ لیکن اب میں نے سوچا ہے کہ مداحوں کا عمر شریف کا گھر دکھاؤں۔
آیئے دیکھتے ہیں عمر شریف کا محل جیسا گھر کتنا دلکش نظر آتا ہے۔