مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بھارتی کامیڈین راجپال یادو کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشکل ترین لمحات کو نہ صرف برداشت کیا بلکہ ہمت اور حوصلہ نہیں چھوڑا۔
راجپال یادو بالی ووڈ میں دلچسپ اداکاری کے ساتھ ساتھ مزاحیہ اداکاری کی بدولت کافی مشہور ہوئے ہیں، ان کی اداکاری اب سوشل میڈیا پر میمز کا حصہ بھی بنتی جا رہی ہے۔ تاہم نئے آنے والے اداکاروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے وہ کافی پریشان بھی ہو چکے ہیں۔
2010 میں اداکار راج پال یادو نے 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرض لیا تھا، جس کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی، راج پال یادو نے اپنی فلم اتا پتہ لاپتہ فلم کی شوٹنگ کے لیے یہ قرض لیا تھا، فلم تو نہ چل سکی لیکن راج پال کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔
مُرلی پراجیکٹس کی جانب دیے گئے قرض کو واپس نہ کرنے پر ادارے نے راج پال کے خلاف کیس کر دیا، جس کی بنا پر وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے، معاشی طور پر کمزور ہونے والے راجپال یادو کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی تھیں۔
لیکن راجپال یادو کی مدد اکشے کمار نے بھی کی تھی، جس وقت راجپال یادو معاشی کمزوری کا شکار تھے، اُس وقت اکشے کمار اپنی فلموں میں راجپال یادو کو موقع دیا گیا تھا۔ راجپال یادو کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں بالی ووڈ انڈسٹری نے بے حد مدد کی تھی۔ راجپال یادو آج بھی ان لوگوں کو اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں، جنہوں نے مشکل وقت میں ان مدد کی۔
راجپال یادو کے مشکل وقت میں تکلیف اس حد تک تھیں کہ کھانے کے بھی لالے پڑ گئے تھے، تاہم ان کی مشکلات کو کم کرنے میں ان کے چاہنے والوں نے ساتھ دیا تھا۔
راجپال یادو بتاتے ہیں کہ میں اس مقام پر نہیں ہوتا اگر میرے چاہنے والے میرا ساتھ نہیں دیتے اور میری مدد نہ کرتے۔ راجپال یادو کے والد کاشتکار تھے، جن کا خواب تھا کہ بیٹا پڑھ لکھ کر ایک بڑا افسر بنے، لیکن غربت کی زندگی نے انہیں یہ خواب پورا ہوتے دیکھنے نہیں دیا، اور وہ اس دنیا سے چلے گئے