شادی کے 3 ماہ بعد ہی شوہر کو چھوڑ دیا تھا ۔۔ مشہور بھارتی اداکارہ ریکھا لندن سے بھاگ کر ممبئی کیوں آ گئیں تھیں؟

image

پاکستان ہو یا انڈیا سب ہی یہ جانتے ہیں کہ ریکھا نے آج تک شادی نہیں کی مگر یہ حقیقت نہیں کیونکہ ایک وقت تھا جب ریکھا اپنی زندگی سے بہت پریشان ہو گئی تھیں تو ایسے میں ان کی دوست نے کہا کہ دہلی کی ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت تمہارے بارے میں بہت پوچھتی ہے، بولو تو تمہیں ان کا رابطہ نمبر دے دوں۔

جس پر ریکھا فوراََ بولی نہ مگر پھر کچھ ہی عرسے بعد خود ہی انہیں نمبر دے ڈالا۔ جادوئی آنکھوں ریکھا اور مکیش نامی اس کاروباری شخصیت کے درمیان قربتیں بڑھیں تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ یہی نہیں ریکھا اور مکیش شادی کے بعد یہ دونوں گھومنے پھرنے کے ارادے سے لندن چلے گئے وہاں ریکھا کو اندازہ ہوا کہ ان میں اور ان کے شوہر میں کچھ باتیں مشترک نہیں۔

مزید یہ کہ پھر بھی گزارا کرتی رہیں۔ انہیں حالات میں شادی کے دن گزر رہے تھے کہ ایک دن پریشانی کے عالم میں مکیش نے کہہ ڈالا کہ ریکھا تمہارے علاوہ میری زندگی میں کوئی اور بھی ہے۔

یہ سننے کی دیر تھی کہ ریکھا جیسے اندر سے مر ہی گئیں اور سب کچھ چھوڑ کر ممبئی واپس بھاگی چلی آئیں، جس کے بعد اپنے سسرال والوں سے بھی دوریاں بنانے لگیں۔ ان سب باتوں کے بعد میڈیا پر چلنے والی خبروں سے مکیش دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس حوالے سے کئی خبریں گردش کرتی نظر آتی ہیں کہ ان دونوں کا یہ بندھن 1 سال چلا اور تو کوئی کہتا ہے کہ یہ دونوں صرف 3 ماہ ساتھ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow