تھیلیاں پھینکنے کے بعد اب ریشم نے کچرا اٹھالیا ۔۔ اداکارہ ریشم کی کوڑا صاف کرنے کی نئی ویڈیو وائرل

image

پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ ریشم کی گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک پُل پر مچھلیوں کو کھانا دریا میں ڈالتے دیکھا گیا تھا۔

اسی دوران ریشم نے مچھلیوں کے کھانے کی تھیلیاں دریا میں بھی پھینک دی تھیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے قوم سے معافی مانگی۔

اب اداکارہ ریشم کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں علاقے کی صفائی کرتے اور کچرا اٹھاتے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو گذشتہ تنقدید ویڈیوکے جواب میں بنائی گئی جس میں ریشم نے یہ پیغام دیا کہ ماحولیاتی آلودگی اچھی چیز نہیں اور وہ خود اس کے خلاف ہیں۔

ریشم نے اپنی کچرا صاف کرتے ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جس میں انہیں سفید لباس میں آلودہ جگہ پر کچرے کی صفائی میں مصروف دیکھا گیا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ گزشتہ دنوں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا، جنہوں نے میری رہنمائی اور اصلاح کرنے کی کوشش کی، ذاتی تسلط کی خاطر مذمت کی بجائے مہربانی اور محبت کا استعمال کیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اسے صاف ستھرا رکھنا ہمارا فرض ہے۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا اور شاندار بنائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow