مجھے مسلمان اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے، شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل، حقیقت کیا ہے؟

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جو بھارت میں ایک متنازعہ بیان کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انٹرویو ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مذہبِ اسلام اور پاکستان سے متعلق بات کی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی مبینہ طور پر اسلام، مذہب اور پاکستان کے بارے میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چونکا دینے والے دعوے کے ساتھ زیر گردش ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے خود کو ایک فخرِ پاکستانی کہا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا وہ ہندو دیوتاؤں کو نہیں مانتے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ کو ایک انٹرویو کے دوران یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میرے ملک میں جہاں لوگ غلط طور پر اسلام کو اقلیت سمجھتے ہیں۔ یہ مجھے اپنے مذہب کی وجہ سے بہت خاص محسوس کرواتے ہیں۔ خان نے کہا کہ میں پیدائشی طور پر مسلمان ہوں، اس لیے صرف اللہ پر یقین رکھتا ہوں اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے مسلمان ہونے پر بہت فخر ہے، یہاں تک انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر بہت فخر ہے۔

اس 14 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر مجھے مسلمان اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے جسے دیکھ کر بھارتی عوام میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

مگر یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے یعنی جملوں کو جوڑ کر ایک ویڈیو بنا دی گئی ہے۔ AFWA کی تحقیقات سے پتا چلا ہے 12 سالہ پرانے شاہ رخ کان کے ایک انٹرویو کے متعدد کلپس کو تبدیل کرکے تیار کی گئی ہے۔

AFWA کے مطابق جب ویڈیو کلپ کے اقتباسات کے ساتھ اداکار کا انٹرویو تلاش کیا گیا تو ہمیں بھارتی چینل زوم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اصل انٹرویو کا ایک طویل ورژن ملا۔ جس کا عنوان ایک قابل فخر مسلمان اور ہندوستانی تھا۔

تقریباً تین منٹ کی ویڈیو میں شاہ رخ خان سے انٹرویو لینے والے میزبان نے پوچھا کہ کیا انہیں اپنے مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا؟ خان نے جواب دیا کہ میرے مذہب کے باوجود، مجھے پوری دنیا میں قبول کیا گیا ہے۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے مذاہب پر بھروسہ اور یقین کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ میں پیدائشی طور پر مسلمان ہوں، اس لیے میں اللہ پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مسلمان، ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندو کتابیں پڑھتے ہیں اور اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ ہندو رسومات پر عمل کرنے کے بھی پابند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow