مشہور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو شری واستو دنیا سے چل بسے۔
کامیڈین راجو شریواستو 58 برس کی عمر میں دہلی کے اسپتال میں چل بسے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج تھے۔
58 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کو 10 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
کامیڈین کو جم کرنے کے دوران سینے میں درد کا سامنا کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ راجو شری واستو بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک تھے، وہ سن 1980 سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے تھے۔