رکشہ چلا کر کھانا کھاتے تھے ۔۔ غریب پیدا ہونے والے کامیڈین راجو سری واستو 20 کروڑ کیسے کمانے لگے تھے؟

image

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسی کئی مشکلات پیش آتی ہیں جو کہ انہیں ایک ایسے مقام پر پہنچا دیتی ہیں، جس کا وہ خواب دیکھتے ہیں، لیکن اس میں ان کی محنت اور لگن شامل ہوتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کامیڈین راجو سری واستو کے بارے میں بتائیں گے۔

کامیڈین راجو سری واستو بھارت کے علاوہ پاکستان میں کافی شہرت رکھتے تھے، اسٹار پلس کے دور میں جب بھارتی ڈرامے پاکستان میں کافی مقبول تھے انہی دنوں راجو سری واستو بھی کافی شہرت پا رہا تھا۔

کامیڈی پروگرام جس میں حس مزاح اور تفریح کا ایک ایسا پیکج جو ناظرین کے دلوں کو چھو گیا تھا۔ لیکن راجو سری واستو نے اس سب میں کچھ ایسا وقت دیکھا تھا، جو کہ تکلیف دہ تو تھا ہی لیکن سبق آموز بھی۔

راجو سری واستو شہرت کی بلندیوں کو چھونے سے پہلے ایک ایسی زندگی گزار رہے تھے جس میں تکلیف، مشکلات اور محنت تھی، کیونکہ خود راجو رکشہ چلا کر اپنا گزر بسر کر رہے تھے اور اپنے گھر کا خرچہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

2005 راجو سری واستو کی زندگی کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہوا، کیونکہ چھوٹے پلیٹ فارمز پر پرفارم کرنے والے آرٹسٹ کو بھارتی ٹی وی شو ‘The Great Indian Laughter Challenge’ میں پرفارم کرنے کا موقع ملا، جہاں سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

رکشہ چلانے والے راجو اب ایک ایسے ستارے بنتے جا رہے تھے جو کہ سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہے تھے۔

اگرچہ راجو کے والد شاعر تھے مگر وہ اس طرح شہرت نہ حاصل کر سکے، جب پہلی بار ممبئی ایک بڑا آدمی بننے کا خواب دیکھا، تو اس وقت رکشہ چلا کر گزارا کرتے، تاہم لوگوں کو اسٹینڈ اپ کامیڈی کے ذریعے مسکرا کر دن کا 50 روپیہ کماتے تھے۔

اس کے بعد بگ باس، بالی ووڈ فلموں، مختلف پروگرامز، نیوز چینلز میں پاک بھارت ٹاکرا کے دوران بطور میزبان، سمیت کئی ذمہ داریاں نبھائیں، اس دوران راجو نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کمائے۔

ایک اندازے کے مطابق راجو سری واستو نے 20 کروڑ روپے جمع کر رکھے تھے، تاہم ان کی کامیڈی سے حاصل ہونے والی کمائی 5 سے 10 لاکھ روپے تھی، فلموں میں کردار، نیوز چینلز اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی کمائی الگ تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow