آئمہ بیگ پر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام ۔۔ گلوکارہ نے سابق منگیتر سے رشتہ کس شخص کے لیے ختم کیا؟ برطانوی ماڈل کا بڑا انکشاف

image

مشہور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری کا رشتہ ختم ہونے کی خبریں گزشتہ دن وائرل ہوئیں تھیں تاہم اب برطانوی ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کی وجہ سے شہباز شگری سے تعلق ختم کیا۔ قیس احمد، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی چیٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کر ڈالا۔ یہی نہیں اب طلولہ نے ایک مبینہ آڈیو کال بھی لیک کی ہے جس میں قابل اعتراض گفتگو کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اپنی ایک اور پوسٹ میں طولہ کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ نے ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کروادیا ہے آئمہ اب خود کو بچانا چاہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow