دونوں بھائی لگ رہے ہیں۔۔ انیل کپور کے ہمشکل کے چرچے سوشل میڈیا پر کیوں ہو رہے ہیں؟ تصویر دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے

image

مشہور شوبز سیلیبریٹیز کے اکثر ہم شکل سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتے رہتے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد دونوں میں فرق محسوس نہیں ہوتا۔

اس سے قبل پاکستان کی ماہرہ خان ، مہوش حیات سجل علی اور دیگر اداکاروں کے ہمشکل منطر عام پر آکر صارفین کو حیران کر چکے ہیں۔ لیکن اس بار تو مقبول بھارتی اداکار انیل کپور کے ہمشکل آدمی نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

نامور اداکار انیل کپور کا ہمشکل امریکہ میں مقیم فٹنس کوچ اور باڈی بلڈر جوہن ایفر ہے۔جوہن ایفر جس کی اپنی کوچنگ کی ویب سائٹ ہے، بھارت کے سینئیراداکار انیل کپور کی شکل و صورت سے بہت ملتے ہیں۔

درحقیقت، انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکار کے ساتھ ایک پہلو بہ پہلو تصویر شیئر کی ہے جس پر اپنے رد عمل کا بھی اظہار کیا۔

پوسٹ میں جوہن ایفر نے لکھا کہ میں بالی ووڈ انڈسٹری سے کال آنے کا منتظر ہوں، میرے والد بھی کہا کرتے ہیں کہ بچے بہترین اداکار ہوتے ہیں۔

امریکی تن ساز جوہن ایفر انیل کپور سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔ ان کا فیس کٹ میچ ہونے کے ساتھ مونچھیں بھی اداکار سے مل رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow