ثروت گیلانی کا بھارتی اداکارہ پروین بابی سے کیا رشتہ ہے! 20 سال تک سب سے کیوں چھپایا؟

image

ثروت گیلانی ایک بے حد باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جو کئی کامیاب پروجیکٹس میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کے مقبول ڈراموں میں آزر کی آئے گی بارات، میری ذات زرہ بے نشاں، زخم، آہستہ آہستہ، سیتا باگڑی، پجارن اور چڑیل شامل ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں احمد علی بٹ کے ساتھ ثروت گیلانی نے ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا، جو 1970 اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں ہندی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے پہچانی جاتی تھیں، پروین بابی اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ پروین بابی میری بڑی خالہ ہیں یہ سچ ہے، میں نے تقریباً بیس سال تک یہ راز چھپا کر رکھا ، میں اس پر شیخی نہیں مارنا چاہتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اپنے پس منظر کے بارے میں دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ ان کی خوبصورتی میں انکے شوہر کا اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا انڈسٹری کی دوسری ہیروینز کو خوبصورت بنانے میں ہے تاہم مہوش حیات اور کبریٰ خان نے ان کے شوہر سے سرجری نہیں کروائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow