سوشل میڈیا پر مشہور بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت زدہ کر دیتی ہیں، کچھ تو اس حد تک دلچسپ اور حیران کن ہوتی ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
امریش پوری کا شمار بھارتی اداکاروں کی ان فہرست میں ہوتا تھا جو کہ سنجیدہ اور ولن کا کردار بخوبی نبھا سکتے تھے۔
برسوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے یہ اداکار ہر دوسری فلم میں خاص کر شاہ رخ خان کی فلموں میں بطور ولن ایک کامیاب اداکار کے طور پر سامنے آئے، اگرچہ فلم کی کہانی کمزور ہو تاہم امریش پوری کی اداکاری اس کہانی میں جان ڈال دیتی تھی۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجول کے والد کا کردار ہو یا پھر موگیمبو کا کردار ماریش پوری ہر کردار میں ایک باکمال اداکار کے طور پر سامنے آئے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا پر یہ چرچہ بھی ہوتا تھا کہ امریش پوری اور پاکستان کے جنرل ضیاء الحق میں کچھ حد تک مماثلت ہے۔ تاہم یہ تبصرہ صرف تبصرے کی حد تک ہی محدود رہا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ امریش پوری 1932 میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ رشتہ دار یہی رہائش اختیار کیے ہوئے تھے پر امریش پوری پڑھائی کے سلسلے میں شملا چل دیے۔ ان کا تعلق لاہور کے پنجابی گھرانے سے تھا، جبکہ والد کا نام لال نہال سنگھ پوری تھا۔
ان کی فلم غدار، ایک پریم کھتا میں وہ پاکستانی کے طور پر سامنے آئے تھے، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی امیشا پٹیل کو ہوائی جہاز میں اپنے ساتھ بٹھا کر پاکستان کو چل دیے تھے۔ اگرچہ یہ فلمی سین تھا، تاہم امریش پوری نے اس میں جان ڈال دی تھی۔