تعریف اس خدا کی جس نے خوبصورت جہاں بنایا ۔۔ عائشہ عمر کی محسن عباس کے ہمراہ نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل، پروگرام پر کیا ہوا جو عوام غصے میں آ گئی

image

خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر کے جنہوں نے دیگر مشہور شخسیات کے نجی چینل کے عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرام میں شرکت کی اور موقعے کی منا سبت سے اپنی آواز میں کلام سنایا۔

جس کے بول کچھ یوں تھے کہ " تعریف اس خدا کی جس نے یہ جہاں بنایا، کیسی زمین بنائی ، کیسا یہ آسمان بنایا ، مٹی سے بیل بوٹے کیا خوش نما بنائے۔

یہی نہیں اسی موقعے پر محسن عباس اور ہارون رشید نے بھی خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی۔ جس کے بول کچھ یوں تھے "کوئی اپنا نہیں، غم کے مارے ہیں ہم، آپ کے در پر فریاد لائے ہیں ہم ، ہو نگاہے کرم۔ ورنہ چوکھٹ پر ہم آپ کا نام لے لے کے مر جائیں گے۔

واضح رہے کہ جیسے ہی یہ ویڈیو سامنے آئی تو عوام کی جانب سے ان اداکاروں پر خآصی تنقید ہونے لگی، اس تنقید کا رخ خاص طور پر عائشہ عمر کی جانب رہا۔

کسی نے کہا کہ نا محرم کے سامنے یوں بیٹھ کر نعت پڑھنا، تو کسی نے کہا کہ میلاد کی محفل میں اتنا میک اپ، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ یہ بس ایسے موقعوں پر مسلمان بنتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow