مشہور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے والد انتقال کرگئے۔۔ اپنے والد کے دنیا سے چلے جانے کے بعد انہوں نے کیا کہا؟

image

“بہت دکھ سے اس بات کا اظہار کرنا پڑ رہا ہے کہ میرے ابو میاں حامد یاسین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی ذات ہمارے لئے خوشی کا باعث تھی اور اب مجھے اور افشاں کو ان کی بہت کمی محسوس ہوگی۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ انھیں اپنی دعاعوں میں یاد رکھیں“

یہ کہنا ہے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا جو نہ صرف ڈریس ڈیزائنر ہیں بلکہ اداکاری اور پروگرامز کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔ حسن شہریار نے اپنے والد کی وفات کی خبر اپنے انسٹاگرام پر دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ حسن شہریار اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ رہتے ہیں جبکہ ان کے والدین کی آپس میں طلاق ہوگئی تھی۔ 45 سالہ حسن شہریار کراچی میں پیدا ہوئے اور پھر امریکہ اور سعودی عرب میں رہے۔ حسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا اور آج وہ ملک کے کامیاب ترین ڈیزائنر میں شمار کیے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow