پاکستان کی مقبول اداکارہ عتیقہ اوڈھو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔وہ اداکاری کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔علاوہ ازیں وہ اپنا میک اپ برانڈ بھی چلاتی ہے۔ عتیقہ اوڈھو پی ٹی وی کے سنہری دور کے ایک بہترین ڈرامہ انگار وادی کی اداکارہ ہیں۔ ڈرامہ سیریل انگار وادی میں انہیں خوبصورت کشمیری کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ عتیقہ اوڈھو سندھ کے مشہور روحانی پیر اوڈھو کی صاحبزادی ہیں۔
گذشتہ روز انہوں نے ایک مشہور پروگرام میں اپنی شادی سے متعلق بتایا
عتیقہ کے مطابق وہ 15 برس کی عمر میں شوبز میں شامل ہوتی تھیں جب وہ اپنے کسی خاندان کے دوست کے شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔ لیکن بد قسمتی سے ان کی یہ شادی 6 سال تک چل سکی۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ 16 سال کی عمر میں ان کی پہلی بیٹی ہوئی اور 19 برس کی عمر میں اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جو ایک لڑکا تھا۔ عتیقہ اوڈھو نے دوسری شادی جاوید اخوند سے شادی کی جو کہ وہ زیادہ سال تک قائم نہ رہ سکی۔ دوسری شوہر سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
گذشتہ روز اس شو میں انہوں نے بتایا کہ میں اور ثمر ایک ساتھ فلاحی کام کرتے تھے اور میرے بیٹے نے مجھے کہا کہ وہ اچھے آدمی ہیں آپ وک ان سے شاید کرنی چاہیے، اس طرح ہمارا رشتہ ہوا اور ہم نے ایک فیملی لمچ پر نکاح کیا اور جس وقت میں نکاح نامہ سائن کر رہیتھی اس وقت میری گود میں ایک نواسہ بھی بیٹھا ہوا تھا۔ میرے نکاح نامہ پر گواہان میں میرا بیٹا اور داماد جبکہ ثمر کی جانب سے بھی ان کے بیٹے اور داماد شامل ہوئے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کریں کہ جیسے یہ آپ کے دوست ہوں۔ میرے ہر م+شکل وقت میں میرے بچے میرے ساتھ کھڑے رہے اور مجھے سہارا دیا۔