شوہر بڑی عمر کا ہے لیکن امیر بھی تو ہے ۔۔ صرحا اصغر نے اپنی شادی کرنے سے متعلق کیا وجہ بتائی؟ پہلی بار پروگرام میں بتا دیا

image

“جب میری شادی ہوئی تو لوگوں نے میری اور میرے شوہر کی بہت زیادہ ٹرولنگ کی۔ لوگ کہتے تھے کہ تم نے اس بڑی عمر کے آدمی سے شادی کی کیوں کہ یہ پیسے والا ہے۔ اس کی عمر 42 سال ہے لیکن کاروباری شخص ہے۔ بہت پیسہ ہے اس کے پاس تو“

یہ کہنا ہے اداکارہ صرحا اصغر کا جنھوں نے گزشتہ دنوں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی۔ صرحا اصغر کے شوہر عمر کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ ٹرولنگ کی گئی کہ میری امی کو بھی برا لگنے لگا۔

امی نے غصے میں ٹرولر کو ڈانٹ دیا

عمر مرتضیٰ نے اس حوالے سے ایک واقعہ سنایا کہ جب صرحا سے ان کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر ایک کمنٹ آیا کہ “ہم کیا مرگئے تھے“ یہ کمنٹ دیکھ کر ان کی امی سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے ریپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ اب تم مر ہی جاؤ۔ عمر کہتے ہیں میں اس پر بہت ہنسا اور امی سے کہا کہ وہ غصہ نہ کریں لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہوتا ہے۔

بہت جلد ماں بننے والی ہیں

واضح رہے کہ صرحا اصغر کی شادی 2021 کے شروع میں عمر مرتضیٰ سے ہوئی۔ اس سے قبل دونوں بہت اچھے دوست تھے۔ کچھ دن پہلے صرحا نے اپنے مداحوں کو بہت جلد والدہ کے عہدے پر فائز ہونے کی خوشخبری بھی سنائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow