جیا کو لگتا تھا میرا اور ریکھا کا آپس میں کوئی رشتہ ہے ۔۔ امیتابھ بچن کتنے سال کے ہوگئے اور ان کی وہ کون سی فلم ہے جس نے 90 میں بھی کروڑ روپیہ کمایا؟

image

امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کا ہی ایک بڑا نام نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک مہشور اداکار کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کی شہرت میں کسی دور بھی کمی نہ ہوئی۔ یہ ہر دن ترقی کے راستے پر بڑھتے گئے۔ انہوں نے 90 کے دور سے اب تک لاتعداد فلموں میں جہاں لاتعداد کردار ادا کئے وہیں انہوں نے ملکی سیاست میں بھی خوب کام کیا۔

آج بھی امیتابھ کی فٹنس کو دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ یہ بڑھاپے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ آج ان کی عمر 80 سال ہوگئی ہے۔ یہ 11 اکتوبر 1942ء کو الہ آباد کے ایک شاعر ہری ونش رائے کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کا تعلق فیصل آباد کے ایک سکھ گھرانے سے تھا۔ امیتابھ کے متعلق بھارت کے مشہور ڈائریکٹر بتاتے ہیں کہ یہ اب بھی شوٹنگ پر وقت سے پہلے پہنچ جاتے ہیں تاکہ اپنے طور پر ہر کام کو بخوبی انجام دے سکیں۔ اگر یہ ایک مرتبہ کوئی ڈائیلاگ صحیح نہیں بول پاتے تو دوسرا ٹیک لینے میں آج بھی بُرا نہیں مانتے۔ ان کی اس عمر میں بھی کمال کی فٹنس ہے۔

امیتابھ ان اداکاراوں میں سے ہیں جن کی پہلی فلم فلاپ ہوگئی تھی لیکن پھر دوسری ہی فلم نے کروڑوں روپے کمائے۔ امیتابھ کو 1972ء میں معروف کامیڈین محمود نے اپنی فلم بمبئی ٹو گوا میں اداکاری کا موقع دیا اور یہ وہ فلم تھی جس کے بعد امیتابھ کی شہرت میں کبھی کمی نہ آئی اور انہیں ایک کے بعد ایک فلم کا موقع ملا۔ یہ وہ پہلی فلم تھی جس نے 90 کی دہائی میں کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

امیتابھ بچن کے حوالے سے ایک اور بات بری مشہور ہے کہ ان کا اداکارہ ریکھا کے ستاھ کوئی تعلق تھا، البتہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میری بیوی جیا کو لگتاتھا کہ میرا ریکھا کے ساتھ کوئی رشتہ ہے لیکن ایسا حقیقت میں کچھ نہ تھا۔ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی باتیں تھیں۔

یہ صرف ایک اداکار نہیں بلکہ ایک سیاسی شخصیت بھی ہیں۔ انہوں نے بھارتی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کیا اور اب ان کی بیوی بھی سیاست میں ہیں۔ ان کی بیٹی معروف ناول نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی بھی ہیں۔ ان کے گھرانے میں صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ سیاست کے میدان میں بھی خوب کام کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow