اتنی مشہور ہو کر بھی استاد کے پاؤں دھلائے ۔۔ سب کی پسندیدہ اداکارہ مادھوری دکشت سروج خان کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟

image

جب بھی ان گانوں کو سنتی ہیں تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ جی ہاں بالکل آپ صحیح سمجھے ہیں آج ہم یہاں بات کر رہے ہیں اپنی اداکاری اور ڈانس سے دنیا کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ مادھوری کی ۔

یہ بھارتی فلمی دنیا کی سب سے بڑی ڈانس سیکھانے والی استاد سروج خان کی شاگرد ہیں ۔ مادھوری کی استاد سروج اب دنیا میں تو نہیں مگر یہ انہیں یاد کر کے ہمیشہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ انڈیا کے مشہور ڈانس شو میں دیکھنے کو آیا جب مادھوری کے گانے پر بچیوں نے رقص کر کے دکھایا تو وہ رونے لگیں۔

اور کہا کہ آپ تو رقص کر رہی تھیں پر میں آپ میں سروج جی کو دیکھ رہی تھی ، اتنا کہنا تھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے اسی دوران انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ ان کی یاد میں آپ لوگوں کو 101 روپے دوں گی کیونکہ میں جب بھی اچھا ڈانس کرتی تو وہ مجھے بھی اتنی ہی رقم انعام کے طور پر دیتی تھیں۔

اس کے علاوہ ایک اور موقعے پر جب ان کی استاد ڈانس شو میں تشریف لائیں تو مادھوری ا ور بچوں نے مل کر ادب کے طور پر ان کے پاوں اپنے ہاتھوں سے دھوئے ۔ اس کے بعد سروج جی کہتی ہیں کہ میرے فن کو اگر کوئی آگے لیکر جانے والا ہے تو وہ مادھوری ہے کیونکہ میں نت تو بس اسے سیکھایا پر جس طرح اس نے فلموں میں ڈانس کیا ۔

مجھے لگتا ہےکہ اس کے بعد میں اڑ سکتی ہوں کیونکہ جب بھی کوئی اس کی تعریف کرتا ہے تو میرا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے ۔ ڈانس شو کے ہی سیٹ پر ان کا کہنا تھا کہ مادھوری جیسی شاگرد مجھے ملی یہ بھی اوپر والے کا کرم ہے اور یہ بات میں نے اس لیے کہی۔

کیونکہ ایک دن 15 کلو کا لہنگا پہن کر مادھوری نے ڈانس کرنا تھا تو ان سے ہو نہیں پا رہا تھا، یہ بار بار گر جاتی تھیں۔ پھر جب میں نے کہا کہ میری عزت کی بات ہے تو انہوں نے اس خوبصورتی سے کام کیا کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow