شادیوں میں تحفے تحائف دینے کا سلسلہ تو چلتا ہی رہتا ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مہنگے اور منفرد تحفے دینے کا ٹرینڈ سامنے آرہا ہے، کہیں انوکھی شادی کی انٹری ہوتی ہے تو کہیں نئے انداز میں تاکہ شادی کو یادگار بنایا جاسکے۔
جہاں تک بات مہنگے تحفوں کی ہے اس میں ہمارے اداکار اور شوبز ستارے آگے آگے ہیں۔ کوئی سونے کی گھڑیاں دیتا ہے تو کوئی پورا گھر ہی تحفے میں دے دیتا ہے۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو ہیرے کی انگھوٹی شادی میں شریکِ حیات کو تحفے میں دیتے ہیں۔
جی ہاں! مشہور یوٹیوبر کامیڈین و اداکار رضا سمو جنہوں نے حال ہی میں نکاح کیا ہے انہوں نے اپنی بیگم کو تحفے میں ہیرے کی انگھوٹی دی ہے جو سب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ کل سے سوشل میڈیا پر ان کے دوست احباب اور دیگر شوبز ستارے بھی انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
رضا نے اپنی بیگم کی تصویر اور نام تو کسی کو نہیں بتایا البتہ انہوں نے ایک وی لاگ میں کہا تھا کہ
میری ہونے والی اہلیہ خوبصورت ہے۔
ان کے مطابق پہلے نکاح اور 4 ماہ بعد رخصتی ہوگی۔