ایسا لگتا ہے سر پر چھوٹی عورت بٹھا لی ہو ۔۔ خانہ کعبہ میں والد کے کندھوں پر سوار بیٹی کی تصویر پر تنقید کرنے والے کو خالہ منال خان نے کیا کرارا جواب دیا؟

image

ماں باپ تو اولاد کو خوش رکھنے کیلئے لاکھ کوششیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے مشہور جوڑی ایمن اور منیب بٹ ان دنوں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

جہاں سے انہوں نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ خانہ کعبہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

جس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی چھوٹی عورت سر پر بٹھا لی ہو۔ اس صارف کو جواب دیتے ہوئے ایمن خان کی بہن اور امل کی خالہ منال خان نے جواب دیا کہ بہت اچھی بات ہے، ویسے 3 سال کی چھوٹی بچی کا مذاق اڑانا۔

اس بات سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے تو اس خوبصورت مقام پر یہ فیملی بہت ہی اچھی لگ رہی ہے ۔ ان کی اسی چہرے کی مسکراہٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اس جگہ جا کر بہت سکون مل رہا ہے یہی نہیں بلکہ یہ خوش بھی بہت ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow