بھائی تو بہنوں کا سب سے بڑا سہارا ہوتے ہیں اور پھر اگر لڑکی کی شادی ہو اور اس کا بھائی نہ ہو تو اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر مایوس بیٹھی رہتی ہے۔
تو جی بالکل کچھ ایسا ہی ملک کے مشہور اداکار احسن خان اور ان کی کزن زارا کے ساتھ ہوا۔
اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکار احسن خان اپنی کزن بہن کی شادی میں اچانک حاضر ہو گئے تو ان کی بہن کا چہرہ چمک اٹھا، یوں لگ رہا تھا کہ جیسے انہیں زندگی کا سب سے خوبصورت و اہم تحفہ مل گیا ہو۔ وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ فیملی فنکشن میں آنے کے بعد تمام لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
اور بچے، بڑے سب ان کے ساتھ تصاویر کھینچوا رہے ہیں، اس خوشی کی تقریب میں احسن خان نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کی بہن نے لال رنگ کا عروسی
لباس جبکہ دلہے نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 122 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگ پسند کر چکے ہیں۔