سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، مشہور شخصیات بھی اپنی زندگی کے چند مشکل لمحات کے بارے میں بتاتے دکھائی دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکارہ زارا نور عباس سے متعلق بتائیں گے۔
اسد صدیقی اور زارا نور عباس شوبز کا وہ جوڑا ہے، جو کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ایک خوشحال اور خوشگوار زندگی گزر بسر کر رہا ہے۔
اداکاری کے فن کے ساتھ ساتھ دونوں کا حس مزاح ان کی زندگی میں رنگ بھر دیتا ہے، اگرچہ ان کی زندگی می کافی مشکلات بھی آئیں، تاہم دونوں کی سپورٹ اور سہارے نے ایک دوسرے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔
زارا نور عباس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے لکھا کہ یہی میں آج کے دن پڑھنا چاہتی تھی۔ اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر اللہ نے وہ لے لیا، جسے کھونے کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے! تو یقینا وہ کچھ ایسا بھی دے گا، جسے پانے کا تم نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔
زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے اپنی اپنا پہلا بچہ کھو دیا تھا، زارا نور عباس ماں تو بنی تھیں تاہم ان کا بچہ زندہ نہ بچ سکا اور اللہ کو پیارا ہو گیا تھا، یہ وہ لمحہ تھا جب بطور ماں انہیں شدید تکلیف ہوئی۔
تاہم اسد نے اپنی اہلیہ کی ہمت ٹوٹنے نہیں دی اور ان کے منفرد اور مزاحیہ انداز کو بھی برقرار رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ زارا ہر صورتحال میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔