دیا بین کے کردار نے کینسر کا مریض بنا دیا ۔۔ مشہور کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی دیا بین کینسر کا شکار ہو گئیں؟

image

تارک مہتا کے الٹا چشمہ ڈرامے میں دیا بین کے کردار نے انہیں کینسر کا مریض بنا دیا ۔ جی ہاں اس وقت سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دیشا وکانی( دیابین) اس وقت کینسر جیسے خطرناک مرض سے مقابلہ کر رہی ہیں پر ان کے بھائی مایور وکانی کا کہنا ہے کہ یہ سب خبریں جھوٹی ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ان کی بہن صحت مند ہیں۔

ہم اس طرح کی خبریں سنتے رہتے ہیں، یہ بس افواہ ہے اور کچھ نہیں۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ مایور وکانی ڈرامے میں سندر لال کے نام سے ان کے بھائی کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ یہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے بھائی ہیں۔

لیکن اس وقت ان کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کلپ بھی خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ خود یہ انکشاف کر رہی ہیں کہ اس ڈرامے میں جس منفرد آواز نے انہیں میڈیا انڈسٹری میں مقام دلایا اسی منفرد آواز کی وجہ سے انہیں اب گلے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف اسی ڈرامے میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے کردار کا کہنا ہے کہ ان کا دیشا اب اس ڈرامے کا حصہ تو نہیں البتہ ان کا ان سے رابطہ رہتا ہے اور وہ صحت مند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow