کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ ۔۔ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے حبس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس مہینے میں سب سے زیادہ اگر کسی چیز پر میمز بنیں ہیں تو وہ کیچپ نہیں لے کر گئی پر ہیں۔۔
اس ڈرامے نے لڑکے نے لڑکی بھگا کر شادی کی اور پھر اس کا اتنا زیادہ خیال رکھ رہا ہے کہ پیزا کے ساتھ کیچپ نہیں لے کر گئی تو پریشان ہوگیا۔
اس کلپ پر صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شوہر تو یہ بھی سوچتے کہ بیگم کو بخار ہے اس سے تازہ روٹیاں نہ پکوائیں لیکن یہ ڈرامے میں شوہر کے کردار نے مارکیٹ میں نئے شوہر کی ورائٹی پیدا کردی ہے جس کی محبت میں کیچپ ایک اہم عنصر شامل گیا ہو۔
اس پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کمال ہے بیوی کا غلام ایسا ہونا چاہیے جو لمحہ لمحہ فکر کرے اور اگر ماں باپ بیگم کو کچھ کہیں تو وہ میاں بیوی کی وکالت میں نکل پڑے۔
اس میم ویڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ خاتون کہہ رہی ہیں یہاں میرے بندے کو یہ بھی خبر نہیں ہے کہ میں نے سالن کے ساتھ کچھ کھایا بھی ہے یا نہیں اور اس کو کیچپ کی پڑی ہے۔ ٹوئٹر پر 3 دن تک کیچپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں رہا اور پچھلے ہفتے سے فیس بُک پر بھی کیچپ کا نام خوب مشہور ہو رہا ہے۔
اسی حوالے سے ایک نجی کیچپ بنانے والی کمپنی نے بھی اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ کیچپ کا ڈرامہ کلپ وائرل ہوا ہے ہماری سیلز میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
البتہ وہیں کتنے ہی سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاکستانی ڈراموں کے معیار کو جان بوجھ کر نچلے درجے پر رکھا جا رہا ہے تاکہ اپنائیت محسوس کرنے کے چکر میں لوگ ایسی چیزوں پر دھیان دیں جو محض ایک مذاق ہوں۔ مگر وہیں زن مرید جیسے الفاظوں کا استعمال ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا ہے۔