کسی کی والدہ بھارت چلی گئیں تو کسی کی ماں انگریز ہیں ۔۔ 5 شوبز ستارے جن کے والدین پاکستانی نہیں تھے

image

سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں سے متعلق بہت سی ایسی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک مشہور شخصیات کے والدین کے بارے میں بتائیں گے۔

فخر عالم:

مشہور میزبان اور پاکستانی میڈیا کا ایک مقبول نام، فخر عالم۔ جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور میزبانی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

فخر عالم کی والدہ عروسہ عالم کا تعلق پاکستان سے ہے، جبکہ وہ بطور صحافی بھی پاکستان میں کام کر چکی ہیں۔

تاہم اب وہ بھارت میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہی۔

مارینہ خان:

مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر مارینہ خان کا شمار بھی پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کا اننا رحمت انگریز تھیں، جبکہ ان کے والد پٹھان تھے۔ مارینہ اپنی والدہ کے ساتھ بتائے ان لمحات کو یاد کر کے آج بھی جذباتی پو جاتی ہیں، کیونکہ والدہ انگریز تھیں، تو اردو اور انگریزی دونوں زبانیں والدین سے سیکھی۔

اذان سمیع خان:

مشہور گلوکار عدنان سمیع پاکستان کے مشہور گلوکاروں میں شامل تھے، تاہم ان کی پہچان اس وقت مزید بڑھ گئی جب انہوں نے بھارتی شہریت لینے کا فیصلہ کیا۔

آج ان کے بیٹے اذان سمیع خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، جبکہ اپنے والد کو بھی یاد کرتے ہیں، تاہم وہ خوش ہیں کہ اپنی والدہ کے ساتھ وقت بتا رہے ہیں۔

عثمان خالد بٹ:

عہد وفا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خالد بٹ کی والدہ کا تعلق فرانس سے ہے۔ پرو پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق والدہ کا تعلق فرانس سے ہے، تاہم فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

سائرہ یوسف:

مشہور اداکارہ سائرہ یوسف بھی اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

لیکن پروپاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ان کی والدہ کا تعلق افغانستان سے ہے، جبکہ والد پاکستانی ہیں۔

سائرہ اپنے والدین سے بے حد محبت کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow