خود کو توڑنے سے اچھا رشتے کو ہی توڑ دو ۔۔ ثناء فخر شادی کے 13 سال بعد اچانک اپنے شوہر سے طلاق کیوں لے رہی ہیں؟

image

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء فخر اپنے شوہر فخر جعفری سے تیرہ سال بعد علیحدہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ: جب رشتے ٹوٹتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات خود کو بچانے کے لئے رشتے کو ختم کر دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے تمام تر عزت و وقار کے ساتھ میں یہ کہنے جا رہی ہوں کہ اب شادی کے کئی سال بعد میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہے ہیں یہ واقعی تکلیف دہ ہے کسی ایسے انسان کا ساتھ چھوڑنا جس کے ساتھ زندگی کا خوبصورت وقت گزارا ہو۔ میں سمجھتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ میرے خدا نے کوئی بہت بہتر اور مناسب پلان کیا ہوگا ہم دونوں کے لئے۔ فخر جعفری خدا تمہیں بہتر سے نوازے ۔"

ماضی میں دیکھا جائے تو اداکارہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ اور شوہر کے ساتھ پیار محبت بھرے انداز میں دکھائی دیتی تھیں اور انہوں نے کئی انٹرویوز میں اپنی ساس کو ماں کا درجہ دیا تھا

۔ لیکن یہ خبر اچانک یوں سب کے سامنے آنا ایک افسوس ناک بات ہے۔ البتہ اصل وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow