گاڑی کا بریک فیل ہوا اور ۔۔ شمعون عباسی کی گاڑی حادثے کا شکار، اداکار کس حال میں ہیں؟

image

شمعون عباسی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر گاڑی کی خراب حالت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایم نائن موٹر وے کے مقام پر گھر واپسی جا رہا تھا کہ گاڑی کے بریک فیل ہوئے اور حادثہ پیش آگیا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ گاڑی جلنے والے والی تھی ، لیکن خوش قسمتی سے میں نے حالت پر کنٹرول کرتے ہوئے گھر پہنچ گیا ۔ حادثے کی 2 وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وجہ بریک فیل ہونا بتایا دوسری وجہ کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔

شمعون عباسی کی ویڈیو پر فیصل قریشی نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی آج کل بندش 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow