حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کر گئیں..

image

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ حدیقہ کے انسٹاگرام پر ان کی مینجمنٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق ان کی والدہ خاور کیانی کا انتقال گھر پر ہی ہوا۔ واضح رہے کہ حدیقہ کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی بیمار تھیں۔

پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہے کہ مرحومہ خاور کیانی ایک حوصلہ مند خاتون تھیں جنھوں نے ایک ورکنگ وومن ہونے کے باوجود اپنے بچوں کا بھی ہمیشہ خیال رکھا۔ خاور کیانی نے کئی کتابیں لکھنے کے علاوہ 1999 میں ہونے والے ورلڈ کپ کا ترانہ اور حدیقہ کا مشہور ترین گیت "بوہے باریاں" بھی لکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow