اس حرکت کے بعد تم اب گھر آؤ بتاتی ہوں تمہیں۔ جی ہاں یہ الفاظ تھے مشہور بھارتی اسٹار اکشے کمار کے۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک شو کے دوران اکشے کمار نے اپنے آپ کو آگ لگا لی تھی ۔آئیے اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا جس پر ان کی اہلیہ ٹونکل کھنا بھڑک اٹھی تھیں۔
اکشے کمار ایک سال میں 4 سے 5 بہترین کامیاب فلمیں تو بناتے ہی ہیں لیکن جب یہ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے لگے تو یہ ایمازون پرائم انڈیا کے ساتھ جڑ گئے ۔ اور اپنی نئی ویب سیریز کیلئے رکھی گئی ایک تقریب میں انہوں نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا اور اس پر آگ لگوا کر اسٹیج پر گھومتے رہے۔ یہی نہیں پورے ڈیڑھ گھنٹے تک یہ آرام سے گھومتے رہے۔
لیکن جب اپنے اس کرتب کی تصویریں ا نہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیں تو فوراََ اہلیہ کو جواب آ گیا جی ہاں تو اب آپ گھر آیے میں آپ کو مار دوں گی۔ اس کے بعد شوہر اکشے کمار نے بھی ٹوئٹر کا ہی سہارا لیا اور ایک ایسی بات کہہ دی جس سے اہلیہ کا غصہ تھوڑا کم ہوا ور وہ بات کچھ اور نہیں بلکہ یہ تھی کہ " جی ہاں اس بات سے تو میں بالکل ڈر گیا ہوں "۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اپنی اداکاری سے زیادہ فلموں میں مختلف قسم کے کرتب کرنے کیلئے مانے جا تے ہیں جیسا کہ انہوں نے ماضی میں میں کھلاڑی تو اناڑی میں ہیلی کاپٹر سے لٹک کر کرتب کیا تھا جس کے بعد انہیں فلمی دنیا میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہی مسٹر پر فیکٹ کے نام سے جانا مانا جانے لگا۔