بالی ووڈ اداکاروں کے حوالے سے ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو روینہ ٹنڈن کے بارے میں بتائیں گے۔
گووندا اور دیگر مشہور بالی ووڈ اداکاروں کے مدمقابل آنے والی روینہ ٹنڈن نے اپنی دلچسپ اداکاری اور خوبرو انداز سے سب کی توجہ حاصل کی تھی۔
جبکہ اپنی خوبصورتی سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ 21 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھیں۔
حیران نہ ہوں کیونکہ روینہ ٹنڈن نے 21 سال کی عمر میں دو ننھی پریوں کو گود لے لیا تھا، جس کے بعد ان کی پرورش بھی کی اور انہیں ایک اچھا انسان بھی بنایا۔
دوسری جانب دونوں بچیوں کے نام بھی خود رکھے، ایک کا پوجا اور دوسری کا چھایا نام رکھا۔ روینہ نے نہ صرف ان کی تربیت میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ بہترین اسکول میں بھی پڑھایا۔
اب 46 سال کی عمر میں رونینہ ٹنڈن نانی بن گئی ہیں، اپنے نواسے کے ساتھ روینہ وقت بتاتی دکھائی دیتی ہیں، جبکہ اپنی بیٹیوں کو بھی پیار کرتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ گود لی گئی پہلی بیٹی اور روینہ میں صرف 11 سال کا فرق ہے۔ بچیوں کو گود لینے کی وجہ بتاتے ہوئے روینہ کا کہنا تھا کہ میرے کزن کا انتقال ہو گیا تھا، اور ان کی دونوں بیٹیاں یتیم ہو گئیں تھیں۔
انہیں سنبھالنے والوں پر مجھے تشویش تھی، اسی وجہ سے میں نے دونوں بچیوں کی ذمہ داری اٹھا لی۔ میں امیر زادی تو نہیں مگر اپنی طرف سے جتنا ہو سکا میں نے کیا ہے۔