سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اور دلیپ کمار (یوسف خان) بالی ووڈ کے ان بہترین دوستوں میں سے تھے، جنہوں نے ہر موقع پر اپنی دوستی کو ثابت کیا ہے۔
اگرچہ ان دونوں کے درمیان عمر کا کچھ فرق تھا، تاہم اب دلیپ کمار کی وفات کے بعد دھرمیندر بھی تنہا اور افسردگی محسوس کر رہے ہیں۔
دوست کی وفات کے بعد دھرمیندر سائرہ بانو سے بھی رابطے میں ہیں، ان کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
شوہر کی موت کے بعد سائرہ بانو شدید بیمار تھیں، جس کے بعد دھرمیندر نے سائرہ بانو سے رابطہ کر کے ان کی خیریت معلوم کی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اور سائرہ نے ان کی بیماری سے 4 دن پہلے بات کی تھی، سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ صاحب کے بعد میں اپنا خیال نہیں رکھ پا رہی ہوں۔
میں نے بھی سائرہ سے زیادہ سوالات نہیں کیے کیونکہ میں سمجھ سکتا تھا، کہ دلیپ کے بعد ان کی کیا حالت ہوگی۔ سب کچھ خالی خالی لگ رہا ہوگا۔
دھرمیندر اس لیے بھی پریشان ہیں کہ میرا بہترین دوست قبر میں ہے اور اس کی اہلیہ آئی سی یو۔ تاہم اب سائرہ بانو کی صحت کافی بہتر ہے۔