عادی عدیل امجد پاکستانی اداکار اور کامیڈین ہیں جنہوں نے ریڈی سٹیڈی گو نامی ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی اور اپنی بہترین کامیڈی کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ عدیل کو ہمیشہ سب نے ہنستے مسکراتے دیکھا ہے۔ لیکن اس ہنسی کے پیچھے ذاتی زندگی کی تلخ حقیقتیں بھی چھپی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں عادی ایک شو پر نظر آئے جہاں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ:
"
میں جس کو پسند کرتا تھا اس کا انتقال ہوگیا تھا اس کے بعد میں بہت ٹوٹ گیا تھا، وہ میری زندگی کا مشکل وقت تھا اور پھر اس کے کچھ عرصے بعد والد کا انتقال ہوگیا تھا، جو یقیناً مشکل ترین وقت تھا۔ میں شروع سے کامیڈی و اداکاری کرنا چاہتا تھا جب گھر والوں کو معلوم ہوا تو انہوں نے مجھے اس سے منع کیا لیکن پھر مجھے زندگی میں محنت اور لگن کے ذریعے راشتے ملتے گئے۔ ایک وقت آیا کہ خؤد وقار زکاء مجھے میرے گھر سے لینے آتے تھے اور ہم ساتھ کام کے لئے جاتے تھے۔
"
اس شو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مجھے ایک لڑکی مل گئی ہے، میں نے پیسے بھی جوڑ لیے ہیں۔ اب میں شادی بھی کرنے والا ہوں۔