"بہت بھاری دل کے ساتھ ہم اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے پورے احترام اور بات چیت کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے"
یہ کہنا ہے شوبز کی مشہور سابقہ جوڑی عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کا۔ دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ" ہم. دونوں کا بنیادی مرکز اس وقت ہمارا بیٹا روحام ہے جس کے لئے ہم ہمیشہ ہی اچھے والدین بننے کی کوشش کریں گے۔
یہ مشکل وقت ہے
ہم اپنے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری نجی زندگی کا خیال رکھیں اور اس سے گزرنے کے لیے ہمیں وقت دیں۔ سب کے لئے پیار اور احترام ۔ کرن اور عمران
علیحدگی کی خبریں
واضح رہے کہ ان دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کا ایک بیٹا روحام ہے۔ البتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔