سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
مشہور اداکار سنی دیول بھی انہی میں سے ایک ہیں، جو کہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کی بنا پر توجہ سمیٹ لیتے ہیں۔
مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا شمار بھارت کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے دلچسپ انداز اور بہترین اداکاری سے سب کے دل جیت لیے۔
لیکن اس سب میں ان کی زندگی میں اس وقت مشکلات بڑھ گئیں تھیں، جب ان کی والدہ کو چھوڑ کر والد نے دوسری شادی کی، ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لیے والد نے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا تھا، تاہم عملا وہ اب بھی ہندو ہی ہیں۔
لیکن اس مشکل وقت میں سنی نے اپنی والدہ کو تنہا نہیں چھوڑا، لمحہ بہ لمحہ ان کے ساتھ رہے جبکہ والد سے بھی ناراضگی کے باوجود ان کے فیصلے کو قبول کیا۔
ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی زندگی کا کوئی ایسا فلمی سین، جسے نبھاتے ہوئے آپ خود بھی متاثر ہوئے ہوں؟
جس پر سنی دیول نے بتایا کہ 1996 میں بننے والی فلم گھاٹک کا سین انہیں آج بھی یاد ہے۔اس فلم کے چند سین ایسے تھے تو جو کہ جذباتی تو تھے ہی ساتھ ہی پتھر دل کو بھی نرم کر دیں۔ جب سنی دیول اس فلم کے بہترین یاد کو شئیر کرنے کی فرمائش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ایک سین تھا، جس میں مجھے والد کو بتانا تھا کہ آپ کو کینسر ہو چکا ہے۔ اس سین پر میں اور امریش پوری جی تھے۔
میں نے فلم ڈائریکٹر کو کہہ دیا تھا کہ آپ امریش پوری جی کو بتا دیں کہ یہ جذباتی سین ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے جذبات پر قابو رکھ پاؤں گا یا نہیں۔
جب ہم نے شوٹ شروع کیا، تو ہماری اداکاری ایسی تھی کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی سیٹ پر سب رو رہے تھے۔ اس سین نے خود سنی دیول کو بھی جذباتی کر دیا تھا۔
لیکن وہ تو محض ایک سین تھا، تاہم اس وقت سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کو فلمی دنیا میں کامیاب اداکار کے طور پر دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں۔ کرن دیول نے 2017 میں فلم پل پل دل کے پاس سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی اہلیہ پوجا دیول میڈیا کے سامنے زیادہ نہیں آتی ہیں، پوجا اور سنی دیول کی شادی ان کی پہلی فلم کی ریلیز سے پہلے ہوئی تھی۔ 1984 میں برطانیہ میں خفیہ طور پر شادی کرنے والے سنی اور پوجا بچپن کے دوست تھے جو اب میاں بیوی بن چکے ہیں۔
سنی دیول نے اس رشتے کو خفیہ اسی لیے رکھا تھا، کیونکہ شادی کا اثر ان کے عروج کو جاتے کیرئیر پر پڑ سکتا تھا، اس ضمن میں پوجا لندن میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں اور سنی دیول بھارت میں ہی۔
سنی دیول جب کبھی برطانیہ جاتے تو ہی اہلیہ سے خفیہ ملاقات کرتے تھے، پوجا اور سنی کے درمیان کئی کئی سال بیٹھ کر اطمینان سے بات چیت نہیں ہو پاتی تھی۔