صدف کنول پاکستانی فیشن انڈسٹری کی کامیاب ترین ماڈل، بہروز سبزواری کی بہو اور شہروز سبزواری کی بیوی اور ایک اور بڑا مضبوط حوالہ ان کے نام سے جڑا ہے کہ وہ مشہور اداکارہ ندا ممتاز کی بھتیجی بھی ہیں۔ صدف کنول ایک باصلاحیت ماڈل ہیں انہوں نے فیشن انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ صدف کنول کی شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف خاصی باتیں بنائی گئیں، ان کو گھر توڑنے والی دوسری عورت اور اسی قسم کی باتیں کہی گئیں، لیکن انہوں نے ان میں سے کسی بات کا جواب نہیں دیا۔
گذشتہ روز وہ ندا یاسر کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں آئیں اوراس میں ان کے ساتھ ان کی پھپھوندا ممتاز بھی ان کے ساتھ تھیں۔ جہاں انہوں نے کچھ خاندانی راز بتائے۔ صدف کنول نے انکشاف کیا کہ ندا ممتاز شوبز انڈسٹری میں آنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھیں۔ شروع میں وہ اس سے بہت ناراض تھی اور تقریباً تین سال تک اس سے بات نہیں کی۔ کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ فیشن انڈسٹری کے جو حالات چل رہے ہیں وہاں کا جو منفی تاثر ہے اس میں صدف کا کام کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ وہاں کے معاملات کو سنبھال نہیں پائے گی۔
جس کی وجہ سے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ صدف اس انڈسٹری میں جائے،آخر کار ان کے درمیان معاملات بہتر ہو گئے کیونکہ ندا نے دیکھا کہ صدف کتنا اچھا کام کر رہی ہے اور انہیں اپنی بھتیجی پر بہت فخر تھا۔ اس نے صدف کے اس فیصلے کے بارے میں اپنے ابتدائی غصے کو پسِ پشت ڈال کردوبارہ اس سے راضی ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے بارے میں بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہوں گی لیکن بالآخر معاملات حل ہو گئے اور اب انہیں صدف پر فخر ہے۔
صدف کی شادی کے معاملے میں بھی انہوں نے بتایا کہ بہروز سبزواری نے ان کو فون کر کے اجازت مانگی تو انہوں نے خوشی خوشی اجازت دے دی کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ بچوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔