آج انصاف کا خون ہوگیا اور طاقت جیت گئی۔۔ شاہ رُخ جتوئی کی رہائی پر شوبز ستارے بھی برس پڑے

image

"ایک دن تمھارا قتل ہوا تھا شاہ زیب۔ آج انصاف کا خون ہوگیا"

یہ کہنا ہے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا جنھوں نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے بری ہونے پر مایوسی بھرے الفاظ میں عدالتی فیصلے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈیفنس کے رہائشی شاہ زیب خان کا قتل دن دہاڑے 25 دسمبر 2012 کو کیا گیا تھا۔ کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو آج سپریم کورٹ نے بری کردیا ہے جس پر نہ صرف ملک کے عوام بلکہ فنکار بھی اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

طاقت کے بغیر ہم کچھ نہیں

اداکارہ ماورہ ہوکین نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "اس ملک میں ہم صرف افسوس کا اظہار ہی کرسکتے ہیں۔ بس اللہ سے دعا کے ہے وہ شاہ زیب کے خاندان کو صبر اور ہمت دے۔ ہم اس ملک میں طاقت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔"

ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے

اداکار ہارون رشید کہتے ہیں کہ اب سامان پیک کر کے ملک چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے کہیں اور جا کر رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow