بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے متعلق دلچسپ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ایک خبر ان کے بیٹے سے متعلق ہے تو دوسری خود ان کے حوالے سے ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پر ایک بار پھر مشکلات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان خان ڈرگ کیس کی چھان بین کرنے والے تحقیقاتی ادارے این سی بی پر آریان خان کے ساتھ خصوصی رویہ اختیار کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا اس خبر کو بھی رپورٹ کر رہا ہے کہ آریان خان کیس میں این سی بی کی جانب سے شاہ رخ خان کے بیٹے کو کلین چٹ دی گئی ہے، جس کے بعد ایک بار پھر آریان خان کی گرفتاری کی خبریں سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مگن ہیں، جس کے لیے آئندہ ماہ شاہ رخ خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی سعودی عرب بھی جا رہے ہیں۔
نومبر کے مہینے میں شاہ رخ خان 10 سے 12 دن سعودی عرب میں گزاریں گے۔ جس کے بعد عین ممکن ہے شاہ رخ خان مذہبی مقامات پر بھی حاضری دیں۔