ان دنوں سوشل میڈیا پر جیو ٹی وی کے ڈرامے سیانی کے چرچے ہیں، جو کہ اپنے دلچسپ اسٹوری لائن اور کرداروں کی وجہ سے مقبول ہو رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی ڈرامے کی اداکارہ انمول بلوچ کے بارے میں بتائیں گے۔
1996 میں پیدا ہونے والی انمول بلوچ نے ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا، تاہم بہت جلد ہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔ 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی انمول بلوچ کا تعلق بلوچ گھرانے سے ہے۔
اسٹوری ڈاٹ کام کے مطابق انمول بلوچ کے دو بہن بھائی ہیں، جبکہ انمول نے کراچی یونی ورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی انمول بلوچ کئی مشہور ٹی وی ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انمول چند ایسی دلچسپ باتیں بتائیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر گئیں۔
انمول بلوچ ان نوجوان اداکاراؤں میں شامل ہیں، جو کہ نئے چہرے کے طور پر پاکستانی ڈراموں میں ناظرین کے سامنے آ رہی ہیں۔ اس سب میں انمول بلوچ نے ایک منفی کردار نبھایا ہے۔
انمول بلوچ کا کردار ایک بدتمیز لڑکی کا ہے، جو کہ تو تڑاک سے بات کرتی ہے، چالاک بھی ہے اور خود غرض بھی۔ تاہم جب ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہوئی تو والدہ نے دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ تم نے کیا کیا ہے؟ اب تم سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔
کیونکہ یہ لڑکی صرف پیسے والے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ تم اتنی غلط لڑکی کیوں بنی ہو؟ تمہیں کوئی اور کردار نہیں ملے گا، چونکہ میری والدہ میرے ڈرامے دیکھتی ہیں، البتہ والد نے دیکھتے ہیں۔ اسی لیے والدہ جب بھی مجھے دیکھتی ہیں، تو میری طرف غصے سے دیکھتی ہیں۔
وہ کئی بار یہ سوال بھی کر دیتی ہیں، کہ تم نے اس معصوم لڑکی کو دھوکہ کیو دیا۔ حالانکہ وہ صرف ایک ڈرامہ تھا، مجھے اپنے کام میں کچھ مختلف کرنا تھا، تو میں نے کیا۔
ڈرامے میں منفی کردار ادا کرنے کا شوق نہیں تھا تاہم انمول بلوچ کو سیانی میں پیش کیا جانے والا کردار اس لیے بھی منفرد تھا کیونکہ یہ کردار ان کے لیے نیا تھا اور انہیں تجربہ کرنا تھا۔ دوسری جانب وہ بتاتی ہیں کہ منفی کردار مثتب کردار سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں آپ کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
میں نے آواز کو بڑھا کر، تاثرات کو ظاہر کر کے اس کردار کو نبھایا، میرے ڈائیلاگز بھی کافی بڑے ہوتے تھے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں ایک مثبت کردار میں رونا دھونا زیادہ ہوتا ہے۔
انمول بلوچ کی اداکاری کو ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ شروعات میں انمول نے ڈائریکٹرز نے ڈانٹ بھی کھائی، تاہم ہمت اور حوصلے اس حد تک پختہ تھے، کہ ہار نہیں مانی۔