سڑک پر ہم اکثر ہی زخمی بلیاں اور کتے دیکھتے ہیں اور افسوس کرتے گزر جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے حساس لوگ بھی ہوتے ہیں جو ان معصوم جانوروں کا درد محسوس کر کے ان کی فوری مدد بھی کرتے ہیں۔ مشہور اداکار احسن خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر سیاہ بلی کو دیکھ کر احسن خان اپنی گاڑی سے اترتے ہیں اور بلی کے بچے کو گود میں اٹھا لیتے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں سے سوال بھی کرتے ہیں کہ کیا یہ بلی کا بچہ کسی کا پالتو ہے؟ پھر وہ کیمرہ بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے گاڑی کی طرف چلے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے
دوسرے منظر میں احسن روئی کی مدد سے بلی کو طبی امداد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر احسن خان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ ایک بے زبان جانور کی مدد کرنے پر انھیں خوب سراہ رہے ہیں۔